اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد کی شہادت کو مسلمان ہمیشہ یاد رکھیں گے - Babri Masjid

مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کو بھارتی مسلمان کبھی نہیں بھول سکتے۔

Babri Masjid was & will be there at Ayodhya
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/03-December-2019/5258019_akb.mp4

By

Published : Dec 3, 2019, 10:47 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بابری مسجد کی شہادت کی 27 ویں برسی کے ضمن میں مشترکہ مجلس عمل کے زیراہتمام ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں تمام مکاتب و فکر اور مسالک کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جلسہ کو علما، مشائخ و رہنماؤں نے خطاب کیا۔

جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے شعلہ بیان مقرر اکبرالدین اویسی نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت کے دن ہم پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کی شہادت کا دن نہ صرف دستور اور سیکولرازم پر حملہ ہے بکہ سپریم کورٹ کو دیئے گئے تیقن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بابری مسجد کی شہادت کو مسلمان ہمیشہ یاد رکھیں گے

انہوں نے مسلمانوں کو 6 دسمبر کے دن مسجدوں کو آباد کرنے کا عہد کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بی جے پی پر نفرت کی سیاست کرتے ہوئے ملک کو مذہب کی بنیاد پر باٹنے کا الزام لگایا۔

اکبرالدین اویسی نے بابری مسجد کی شہادت کے وقت سپریم کورٹ کو دھوکہ دینے والوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازے جانے پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ مسجد کی شہادت کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟

انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے مسلم پرسنل بورڈ کے فیصلہ کی بھارت کے مسلمان تائید کرتے ہیں جبکہ 70 سال سے جاری ناانصافی کے باوجود ابھی بھی مسلمانوں کو انصاف کی امید ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details