اس حادثہ میں مرنے والے کی شناخت حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع ایئرفورس اسٹیشن میں کام کرنے والے عہدیدار 25 سالہ وکی کمار کے طور پر کی گئی ہے، جس کا تعلق بہار سے ہے۔ اس کی تعیناتی بیگم پیٹ ایرفورس اسٹیشن میں تھی جبکہ زخمی سافٹ ویئر انجینئر کا تعلق قومی دارالحکومت دہلی سے ہے۔
اس کی شناخت 25سالہ ایشا کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ حیدرآباد کے گنڈی پیٹ علاقہ کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کررہی تھی۔ یہ دونوں بائیک پر جارہے تھے جبکہ ان کا مشترکہ دوست اسکوٹر پر ان کے پیچھے آرہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
پولیس نے کہاکہ کمار اور ایشا چائے پینے کیلئے گچی باولی جارہے تھے۔ ایشا کی بہن سنجنا بھٹ کی شکایت پر پولیس نے وکی کے خلاف ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کل شب تقریباً چار بجے یہ دونوں گنڈی پیٹ سے چائے پینے کے لئے گچی باولی جارہے تھے۔ جب ان کی بائیک'مائی ہوم اوتار'کے قریب پہنچی تو وکی نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بائیک چوراہے پرتعمیر شدہ گول دائرہ سے ٹکراگئی۔