اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہو سکتا ہے آپ نے بیف بریانی کھائی ہو' - حملہ

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے پلوامہ دہشت گرادنہ حملے پر وزیر اعظم مودی کی سخت نکتہ چینی کی اور ان سے کئی سوالات پو چھے۔

Asaduddin Owaisi

By

Published : Mar 26, 2019, 12:14 PM IST

Updated : Mar 26, 2019, 2:06 PM IST

رکن پارلیمان حیدرآباد کے ایک عوامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا،'میں راجناتھ سنگھ اور وزیر اعظم مودی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن بالاکوٹ میں قریب 300 موبائل فون دیکھ سکتا ہے تو کیا دہلی میں بیٹھ کر آپ یہ دیکھ نہیں پائے کہ کس طرح سے 50 کلو گرام آر ڈی ایکس پلوامہ میں لایا گیا۔'
انہوں نے کہا،'آپ کے نیچے 50 کلوگرام آر ڈی ایکس پلوامہ میں لایا گیا۔ کیا آپ اسے نہیں دیکھ پائے؟کیا آپ سوئے ہوئے تھے؟کیا آپ نے بریانی کھائی تھی۔ ہو سکتا ہو آپ نے بیف بریانی کھائی ہو اور سو گئے ہوں۔یہاں ہمارے 40 لوگ ہلاک ہو گئے۔'
غورطلب ہے کہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو سی آر پی ایف پر حملہ ہوا تھا۔جس میں 40 سی آر پی ایف کے جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

Last Updated : Mar 26, 2019, 2:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details