اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرکاش جاوڈیکر نے ٹی آر ایس اور مجلس کو بنایا تنقید کا نشانہ

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور ان کے دوستوں کے اثاثہ جات میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کے اثاثے کم ہو رہے ہیں۔

Ahead of Hyderabad civic polls, Javadekar slams KCR govt
پرکاش جاوڈیکر نے ٹی آر ایس اور مجلس کو بنایا تنقید کا نشانہ

By

Published : Nov 22, 2020, 5:03 PM IST

پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ بی جے پی کی جانب سے ایک ’آروپ پترا‘ کو جاری کیا جائے گا جس میں گذشتہ 6 برسوں کے دوران ریاستی حکومت کی 60 ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کے سی آر اور ان کے دوستوں کے اثاثہ جات میں اضافہ ہورہا ہے لیکن تلنگانہ کے اثاثے کم ہورہے ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بی جے پی نے گذشتہ 6 سالوں کے دوران ریاستی حکومت کی 60 ناکامیوں کو پیش کرتے ہوئے آروپ پتر جاری کیا ہے۔ جاوڈیکر نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی امکانی کامیابی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے مجلس اتحادالمسلمین پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایم آئی ایم کو ووٹ دینا کا مطلب تقسیم کےلیے ووٹ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دوباک ضمنی انتخاب کے نتائج کو بی جے پی حیدرآباد میں دہرائیگی۔

جاوڈیکر نے کہا کہ ’ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم بی جے پی کا میئر چاہتے ہیں یا ایم آئی ایم کا؟ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی آر ایس اور کانگریس کو ووٹ دینے کا مطلب مجلس کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا اور ایم آئی ایم کو ووٹ دینے کا مطلب تقسیم کے لیے ووٹ دینے ہوگا۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات یکم دسمبر کو منتعقد ہوں گے اور کارپوریشن میں 150 وارڈز ہیں۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 دسمبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details