آئندہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ انتخابی فہرست میں ایک ہزار روہنگیا کے نام دکھاکربتائیں۔
اسد نے بی جے پی سے سوال کیا کہ اگر گریٹر حیدرآباد ووٹر لسٹ میں 30 سے 40 ہزار روہنگیا ہیں تب ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کیا کررہے ہیں، کیا وہ سو رہے ہیں۔ کس طرح ووٹر لسٹ میں 30 سے 40 ہزار نام درج ہوئے، یہ دیکھنا امیت شاہ کا کام نہیں ہے۔؟
انہوں نے کہا ، "اگر بی جے پی ایماندار ہے تو اسے کل شام تک ان میں سے ایک ہزار روہنگیا کے نام ظاہر کرنا چاہئے۔ انھوں نےکہا بی جے پی کا ارادہ نفرت پیدا کرنا ہے۔ اب فیصلہ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ کس کو جتانا ہے۔"