اردو

urdu

ETV Bharat / state

شادی کے چار ماہ بعد پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی - comment to suicide

لگنڈہ ضلع کے دنڈی منڈل کے خانہ پور دیہات سے تعلق رکھنے والا سائیدولو، مری گڈم پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ اس کی شادی گذشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی.

after marriage 4 month police constable  comment to suicide
پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

By

Published : Mar 30, 2021, 1:31 PM IST

شادی کے چار ماہ بعد پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے یاچارم منڈل میں پیش آیا جہاں اس کانسٹیبل جس کی شناخت 25سالہ سائیدولو کے طور پر کی گئی ہے، نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

نلگنڈہ ضلع کے دنڈی منڈل کے خانہ پور دیہات سے تعلق رکھنے والا سائیدولو مری گڈم پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ اس کی شادی گذشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں میں اکثر معمولی باتوں میں جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ وہ کل شب ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس ہوا جس کے بعد بیوی سے اس کا ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوا۔

اس جھگڑے کے بعد وہ وہاں سے چلاگیا اور پھانسی لگالی۔ اس کی لاش درخت پر لٹکی ہوئی ملی۔

مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details