اردو

urdu

By

Published : Mar 3, 2021, 8:30 AM IST

ETV Bharat / state

ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کریں گے: کے ٹی آر

کے تارک راما راو نے اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ وکیل جوڑے کے قتل کے پس پردہ ٹی آر ایس رہنماوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا جو بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس نے جیسے ہی یہ بتایا کہ ایک مقامی ٹی آر ایس رہنما اس میں ملوث ہے تو فوری اسے پارٹی سے نکال دیا گیا۔

'ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کریں گے'
'ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کریں گے'

تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس لیگل سیل کا ایک اہم اجلاس گریجویشن الیکشن کے سلسلے میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ بنانے کے لیے وزیراعلی اور کابینہ کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور اس قانون کو نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔

کچھ دن قبل ریاست میں وکیل جوڑے کے قتل کی واردات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ بیچ سڑک پر وکلا کا قتل کر دینا دل دہلا دینے والا واقعہ ہے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔

اس معاملے میں اپوزیشن کی تنقیدوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس قتل کے پس پردہ ٹی آر ایس رہنماوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا جو بالکل بے بنیاد اور جھوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں پولیس نے جیسے ہی یہ بتایا کہ ایک مقامی ٹی آر ایس رہنما اس میں ملوث ہے تو اسے پارٹی سے نکال دیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے حکومت کی پہلی ترجیح یہی رہی کہ ریاست میں قانون کی بالادستی قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details