حافظ پیر شبیر احمد سابق ایم ایل سی و صدر جمعیۃ العلماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کی صدارت میں ایک خصوصی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال اور جمیعت کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے سلسلے میں گفتگو کی گئی۔
صدر جمعیۃ العلماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کی صدارت میں مشاورتی اجلاس اس میٹنگ کو مسجد زمزم عنبر پیٹ میں منعقد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر 2019 کو دہلی میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں جمعیت کے دستور ضرورت کے مطابق ترمیم اور مختلف موضوعات جیسے این آر سی وغیرہ کے علاوہ دیگر مسائل غوروخوص کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف مواقع پر مختلف قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے اکثروبیشتر حکومت کی پالیسی یہ رہی ہے کہ عام عوام کو کسی نہ کسی طرح الجھا کر رکھا جائے