ملک کے مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں بھی حالات تشویشناک ہیں۔ اسپتالوں میں بیڈ نہیں اور آکسیجن کی قلت ہے۔ گذشتہ روز ایک کورونا مریض کے رشتہ داروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک شخص نے بتایا کہ تقریباً 6 گھنٹوں کی مشقت کے بعد ایک اسپتال میں انہیں بیڈ دستیاب ہوا۔
حیدرآباد: کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران حیدرآباد میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ سرکاری و نجی اسپتالوں میں اچانک مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب بیڈ نہیں ہے۔
وہیں، آکسیجن کی قلت کی شکایت بھی کی جارہی ہے اور آکسیجن سلینڈرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ شہر میں کورونا مریضوں کےلیے ایمبولنس سہولت کا بھی مناسب انتظام نہیں ہے۔
ڈائرکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے بھی ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کو سنگین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جو اب تک کی ریکارڈ تعداد ہے۔