اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورنگل: اے بی وی پی نے وزیر کی گاڑیوں کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی - مخالف حکومت نعرے بازی

اے بی وی پی کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کروزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی گاڑیوں کے قافلہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی اور سڑک پر بیٹھ گئے۔ ان کے ہاتھوں میں اے بی وی پی کے جھنڈے اورپلے کارڈس تھے۔ ان کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی۔

وزیر کی گاڑیوں کے قافلےکو روکنے اے بی وی پی کی کوشش
وزیر کی گاڑیوں کے قافلےکو روکنے اے بی وی پی کی کوشش

By

Published : Apr 12, 2021, 1:40 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے دورہ ورنگل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے ان کی گاڑیوں کے قافلہ کوروکنے کی کوشش کی اور پوچماں میدان رتنا ہوٹل سنٹر کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ان کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر وزیرموصوف کی گاڑیوں کے قافلہ میں رکاوٹ پیداکرنے کی کوشش کی اور سڑک پر بیٹھ گئے۔ان کے ہاتھوں میں اے بی وی پی کے جھنڈے اورپلے کارڈس تھے۔ان کارکنوں نے مخالف حکومت نعرے بازی بھی کی۔ان کارکنوں نے ملازمتوں پر تقرری کے لئے فوری طورپر اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس احتجاج کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے یہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ان کارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details