اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی کا محاصرہ کرنے کی کوشش

تلنگانہ اسمبلی کا محاصرہ کرنے اے بی وی پی کی کوشش آج ناکام بنادی گئی تاہم اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کےلیے تلنگانہ اسمبلی کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔

By

Published : Mar 11, 2020, 3:01 PM IST

ABVP activists taken into custody in telangana
تلنگانہ اسمبلی کا محاصرہ کرنے کی کوشش

بجٹ میں تعلیمی شعبہ کے لیے زائد فنڈس الاٹ کرنے اور خالی ملازمتوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے اسمبلی کی عمارت کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسمبلی کے قریب موجود چوکس پولیس نے ان کو ایسا کرنے سے روکتے ہوئے لاٹھی چارچ کیا۔

اس موقع پر پولیس اور طلبہ میں بحث وتکرار ہوگئی۔ طلبہ نے سڑک پر دھرنا دینے کی کوشش کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی تاہم ان طلبا کو حراست میں لے لیاگیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details