اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا آزاد کا یوم پیدائش: تلنگانہ بھر میں منایا گیا یوم تعلیم - undefined

تلنگانہ بھر میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر آج یوم تعلیم کے طور پر منایا گیا۔

مولانا آزاد کا یوم پیدائش: تلنگانہ بھر میں منایا گیا یوم تعلیم

By

Published : Nov 11, 2019, 8:20 PM IST

مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی کی جانب سے فلک نما میں واقع ماڈل اسکول میں مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ہفتہ طویل تقاریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے اپنی صدارتی تقریر میں طبہ کو مشورہ دیا کہ وہ غور و فکر کی صلاحیت کو پروان چڑھائیں۔

گاندھی بھون میں مولانا آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر سابق وزیر محمد علی شبیر نے خانگی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیس میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر تعلیم کا مقصد سب کو تعلیم سے آراستہ کرنا تھا لیکن تلنگانہ حکومت نے تعلیم کو بہت مہنگا کردیا ہے۔ انہوں نے کے سی آر حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خانگی اسکولوں میں فیس پر کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے۔

المکہ ایجوکیشن سوسائیٹی کی جانب سے چلائے جانے والے نارائین پیٹ ضلع مستقر کے ماڈرن ہائی اسکول میں قومی یوم تعلیم کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر سینئر صحافی تبریز حسین تاج نے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو تعلیم پر خاص توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ اُنہوں نے مولانا آزاد کے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبا کو اچھے انسان بننے کی تلقین کی۔

اس اجلاس میں عبدالقدیر سنڈے کرسپانڈنٹ، صدر مدرس محمد ذاکر حسین تاج نے شرکت کی۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے تبریس حسین تاج کو تہنیت پیش کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details