بارش کے پانی میں پھسل کر گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے مشیرآباد میں پیش آیا۔
اس شخص کی لاش جمعہ کی شب میشرآباد کے ایک کامپلکس کے سیلار سے نکالی گئی۔
پولیس کے مطابق بی راج کمار جو تلنگانہ ہائی کورٹ میں کام کرتا تھا۔ بعض اشیا کی خریداری کے لئے سوپر مارکٹ گیا ہوا تھا اس دوران بارش شروع ہوگئی۔جب بارش رکی تو راج کمارسیلار میں گیا جو بارش کے پانی کی وجہ سے جزوی طور پر بھرا ہوا تھا،راج کمار پھسلنے کی وجہ سے بارش کے پانی میں گر گیا۔