اردو

urdu

ETV Bharat / state

نو ماہ کی بچی سے جنسی زیادتی اور پھر قتل - جنسی زیادتی

ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک نو ماہ کی بچی کو اس کے پڑوسی نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا، ملزم نے بچی کو اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے والدین کے ساتھ سو رہی تھی۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 20, 2019, 10:39 AM IST


ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت 28 سالہ پروین کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع ورنگل کے کمار پلی علاقے میں متاثرہ کے پڑوس میں رہتا تھا۔

گزشتہ رات بچی جب اپنے والدین کے ساتھ سو رہی تھی تبھی ملزم نے بچی کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

بچی کے والدین نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

بچی کو فورا استپال میں منتقل کیا گیا جہاں اسکو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے آئی پی سی کے دفعہ 376، 302 اور متعدد دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی لاش کو ریاستی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی جانچ ہوگی کہ متاثرہ کی موت آبروریزی سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details