بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں کووڈ 19 کے 753 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 268418 ہوگئی ہے۔
ریاست میں بحیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1451 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 952 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 256330 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 10637 ہے جن میں 8459 مریض گھروں پر یا پھر ہسپتالز میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
تلنگانہ میں کووڈ-19 کے 753 نئے کیسز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41991کووڈ-19کے معائنے کیے گئے تاہم 695 نمونوں کی رپورٹز کا انتظار ہے۔
بہ حیثیت مجموعی 5374141 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 133 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں تاہم بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔