ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1505ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 517افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,70,967 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 7172ہے جن میں 5063مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21,264 کووڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم457نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 48,652 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 104نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔