پانچ ستمبر سے مسجد میں 50 افراد کو باجماعت نماز کی اجازت دی گئی تھی، مسجد کی کشادگی کے بعد آج پہلا جمعہ تھا جس میں بھی 50 افراد کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی، باقی افراد کو باب الداخلے پر روک دیا گیا، جس پر عوام نے شدید برہمی و مایوسی کا اظہار کیا۔
عوام نے مکہ مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ برسوں سے مکہ مسجد میں نماز ادا کرنے والے اعجاز احمد نے نماز کی اجازت نہ دیئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ، 'اتنے عرصے بعد محض 50 افراد کو نماز کی اجازت دینا درست نہیں جبکہ دیگر عبادت گاہوں میں عوام کو داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔'
محمد صادق نے کہا، ' مسجد کے وسیع صحن میں شخصی فاصلہ رکھتے ہوئے سینکڑوں افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔'