اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: سوریہ پیٹ میں تین کنٹینمنٹ زونس کو ختم کردیا گیا

تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں تین کنٹینمنٹ زونس کو ختم کردیا گیا ہے۔

3 containment zone removed in suryapet
تلنگانہ: سوریہ پیٹ میں تین کنٹینمنٹ زونس کو ختم کردیا گیا

By

Published : Apr 27, 2020, 2:56 PM IST

ضلع کے کوڈاکوڈو علاقہ کے اس سنٹر کا کلکٹر،ایس پی نے معائنہ کیا۔ کوڈاکوڈو، نیروڈوچرلہ، مٹم پلی کے الگ تھلگ مرکز کو ختم کرنے کا کلکٹر ونئے کرشنا ریڈی نے اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اس زون میں رہنے والوں کے 24 دن تک گھروں میں مختلف طبی معائنے کروائے گئے۔ ان معائنوں میں کسی میں بھی کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون ویسا ہی برقرار رہے گا۔ عوام اپنے گھروں میں ہی محدود رہیں۔ ضروری اشیا کو عوام تک پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اسی دوران اے پی کے ضلع گنٹور میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر اس ضلع میں مزید سختی کے ساتھ لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے۔

گنٹور ضلع کو ہاٹ اسپاٹ قراردیاگیاہے۔ضلع کے نرساراو پیٹ میں عوام کوگھروں سے نکلنے سے روکا جارہا ہے اورپولیس مزید سختی کرتے ہوئے لاک ڈاون پر عمل کررہی ہے۔ پولیس نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں کو پکڑ کر الگ تھلگ مرکز منتقل کیا ہے۔ اسی دوران ضلع میں مثبت معاملات کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details