اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پی وی نرسمہا راؤ کے دورِ حکومت میں 2800 مسلم نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا' - مسلم دشمن

مشتاق ملک نے کہا، تلنگانہ میں کئی سرکاری سنگِ بنیاد تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ لیکن اس میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں کی جاتی۔ صرف ہندو رسوم و رواج ادا کیے جاتے ہیں اور یہ دکھایا جاتا ہے کہ ریاست کا ایک ہی مذہب ہے اور وہ ہندو مذہب ہے۔

'پی وی نرسمہا راو کے دور حکومت میں2800 مسلم نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا'
'پی وی نرسمہا راو کے دور حکومت میں2800 مسلم نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا'

By

Published : Jun 29, 2021, 11:15 AM IST

حیدرآباد کی معروف تنظیم تحریک مسلم شبان کے صدر مشتاق ملک نے حسین ساگر میں سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کا مجسمہ لگانے پر اعتراض کیا۔

انہوں نے تلنگانہ حکومت کے زیر اہتمام نرسمہا راؤ کی یوم پیدائش تقریبات کے اختتام کے موقع پر قرآن مجید کی تلاوت کرنے پر کہا، تلنگانہ میں کئی سرکاری تقاریب کے سنگ بنیاد رکھے جارہے ہیں۔ لیکن اس میں قرآن پاک کی تلاوت نہیں کی جاتی۔ صرف ہندو رسوم و رواج ادا کیے جاتے ہیں اور یہ دکھایا جاتا ہے کہ ریاست کا ایک ہی مذہب ہے اور وہ ہندو مذہب ہے۔ انھوں نے پی وی نرسمہا راؤ کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر تمام مذہبی کتابوں کو پڑھے جانے پر سوال کیا۔

'پی وی نرسمہا راو کے دورحکومت میں2800 مسلم نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا'

اس تقریب سے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی وی نرسمہا راؤ اقلیت دوست تھے۔ اس پر مشتاق ملک نے کہا، پی وی نرسمہا راؤ کے دور حکومت میں 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد شہید کی گئی، اس کے بعد پولیس فائرنگ میں 2800 مسلم نوجوانوں کو ہلاک کردیا گیا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ کے سی آر پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ ریاست کو کس طرف لے جارہے ہیں اور آنے والی نسل کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔؟

یہ بھی پڑھیں:'تلنگانہ کے ایک قطرہ پانی پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا' وائی ایس شرمیلا

ABOUT THE AUTHOR

...view details