ان پٹرول پمپس میں کم پٹرول ڈالنے، چپس لگاتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دینے کی شکایات سامنے آئی جس پر ایس او ٹی پولیس نے حیدرآباد میں 13پٹرول پمپس کو مہر بند کردیا۔
کم پیٹرول دینے کے لیے چپس کا استعمال، 26 افراد گرفتار
تلنگانہ کے سائبرآباد کمشنریٹ کے حدود میں الٹ پھیر کی شکایات کے بعد ایس او ٹی پولیس نے مختلف پٹرول پمپس پرچھاپہ مارا۔
کم پیٹرول دینے کے لیے چپس کا استعمال، 26 افراد گرفتار
سائبرآباد ایس او ٹی پولیس کی اطلاع پر آندھراپردیش میں 26پٹرول پمپس کو اے پی پولیس نے مہربند کردیا۔بتایاجاتا ہے کہ یہ چپس مہاراشٹر سے پٹرول پمپس کے مالکین نے منگوائے تھے اور ان کو لگاتے ہوئے پٹرول میں چوری کی جارہی تھی۔اس طرح کی دھوکہ دہی پر پولیس نے 26 افراد کو حراست میں لے لیا۔