اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو سو کسانوں نے احتجاجاً پرچہ داخل کیا - nominations

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے نظام آباد پارلیمانی حلقے میں 200 سے زائد کسانوں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی سے الیکشن کمیشن بھی حیران و پریشان ہے۔

farmers

By

Published : Mar 25, 2019, 9:44 PM IST


نظام آباد کی رکن پارلیمان وزیراعلی چندرشیکھر راو (کے سی آر) کی بیٹی کویتا ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

کسانوں کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان کویتا کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے ہلدی اور لال مرچ کی فصل کے لیے جو کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا ہے وہ ناکافی ہے۔

پچھلے چند ہفتوں سے لال مرچ اور ہلدی کی کاشت کرنے والے کسان حکومت کے فیصلوں کے خلاف مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ اگر اس حلقے سے 96 سے زائد امیدواروں ہوں گے تو ایسی صورت میں انتخابات بیلٹ باکس پر ہوں گے۔ کیوں کہ ای وی ایم میں اتنی بڑی تعداد میں امیدواروں کا اندراج بہت مشکل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details