پولیس نے بتایا کہ مدورئی کے تلاکلم تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل نے شکایت کی ہے کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دینے کا معاملہ دائر کیا ہے۔اس کے پیش نظر اس نے اپنی برادری تنظیم سے رابطہ کیا۔
اس تنظیم کے صدر نے خاتون کو شوہر سے سمجھوتہ کرانے کے بدلے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے بعد ملزم نے پھر 50ہزار کا مطالبہ کیا ۔
خود ساختہ بابا اور سابق کونسلر ریپ کا الزام - sexual abuse
ریاست تمل ناڈو کے مدورئی میں خاتون کانسٹیبل نے ایک خود ساختہ بابا اور ایک سابق کونسلر سمیت تین لوگوں کے خلاف جنسی تشدد اور ڈیڑھ لاکھ روپے ٹھگ لینے کا معاملہ درج کرایا ہے۔
خاتون کانسٹیبل نے جنسی تشدد کا معاملہ درج کرایا
متاثرہ خاتون کانسٹیبل نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ جمعہ کو ملزم نے اسے ایک ریستوران میں آنے کو کہا جہاں اسے ایک خود ساختہ بابا اور ایک سابق کونسلر سے ملوایا گیا۔
خود ساختہ با با نے کانسٹیبل کی پیشانی پر کچھ لگا دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ ہوش آنے پر خاتون نے محسوس کیا کہ اس کے ساتھ ریپ کیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملے کو درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔