اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: دو بڑے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - تلنگانہ

تلنگانہ کے دو مختلف اضلاع میں دو مختلف سڑک حادثےمیں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تلنگانہ:دو بڑے سڑک حادثے میں دونوں ہلاک

By

Published : Jul 13, 2019, 3:45 PM IST

ریا ست تلنگانہ کے دو مختلف اضلاع میں پیش آئے دو بڑے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پہلا حادثہ کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں پیش آیا۔

صبح ضلع کے ریبنا منڈل سنٹر میں ایک ٹینکر نے ایک 25سالہ اسکوٹر سوار کو ٹکر ما ر کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوک شخص کی شناخت ریننا منڈل کے گولی ٹی گاوں کے رہنے والے سی ویرابھدرا راو کے طورپر کی گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے لاش کو آصف آباد کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

اسی طرح دوسرا حادثہ منچریال ضلع کے دیواپور میں پیش آیا۔

با ئک سوارقیوم نامی شخص کی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکرانے کے سبب موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولیس نے کہاکہ لاری ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details