وزیر اعلی ای کے پلانيسوامی نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن کو 30 جون تک کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملے 21،000 کے اعداد و شمار کو پار کر گئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ 160 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
تمل ناڈو :لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع
تمل ناڈو حکومت نے رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاون میں اگلے مہینے کی 30 تاریخ تک توسیع کردی ہے لیکن کورونا وائرس کے مزید کیسز والے چنئی سمیت چار اضلاع میں کسی طرح کی نرمی نہیں دی گئی ہے۔
تمل ناڈو :لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع
پلانيسوامي نے لاک ڈاؤن میں پانچویں مرتبہ توسیع کا اعلان کرنے سے پہلے ضلع کلکٹروں اور طبی ماہرین کے پینل کے ساتھ کئی میٹنگیں کی تھیں۔
انہوں نے ریاست میں عائد کی پابندیوں میں نرمی دینے کا بھی اعلان کیا ہے جن میں محدود تعداد میں بسوں کی آمدورفت شامل ہے۔تمل ناڈو کے چار اضلاع میں سب سے زیادہ معاملے چنئی،کانچی پورم، ترولور اور چنیگل پٹو میں نرمی نہیں دی گئی ہے۔ ان چار اضلاع میں ریاست کے کورونا وائرس کے تقریبا ً 77 فیصد معاملے ہیں۔