کورونا وائرس وبائی بیماری کا قہر اب بھی جاری ہے۔ اسکول، کالج، مال، تھیٹر اور بہت کچھ بند کردیا گیا ہے۔ مختلف ممالک کی سرحدیں ہنوز بند ہیں اور ویزا معطل کر رہے ہیں۔ ہوائی اڈے خالی اور پروازیں منسوخ ہوگئیں ہیں۔
ایسی اندوہناک صورتحال میں تامل ناڈو کے تیرپور میں تھوتھیپالم کے علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان میں 19 جڑی بوٹیوں والے اجزاء کے ساتھ اسپیشل میسورپاک فروخت کیا جارہا ہے۔
میسورپاک فروخت کرنے والے دکاندار کا دعویٰ ہے کہ اس سے کورونا وائرس کا علاج صرف تین دن میں ہوجائے گا۔
مالک سری رام کا تعلق کوئمبٹور ضلع سے ہے۔ تھوٹیپلام کے علاقے میں وہ ایک میٹھائی کی دکان چلاتا ہے۔ جس کا نام نیل لالا سوئٹس ہے۔
اس بے بنیاد اور غیرقانونی دعویٰ کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی نے اچانک چھاپہ مارا اور ان کی دکان کا لائسنس منسوخ کردیا۔