اردو

urdu

ETV Bharat / state

’پریشر کوکر‘پر دناکرن گروپ کا دعویٰ خارج - خارج

سپریم کورٹ نے اےآئی اے ڈیم کے سے الگ ہوئے ٹی ٹی وی دناکرن گروپ کے انتخابی نشان ’پریشر کوکر‘ پر دعوی کو خارج کردیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Mar 26, 2019, 1:43 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے دناکرن گروپ کو انتخابی نشان ’پریشرکوکر‘ مختص کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے سے انکار کردیا۔

حالانکہ عدالت نےلوک سبھا انتخابات اور تمل ناڈو اور پدوچیری اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں دناکرن گروپ کے امیدواروں کو ایسا انتخابی نشان مختص کرنے کو کہا ہے کہ جو کسی کو مختص نہیں کیاگیا ہو۔

بینچ نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہوگا کہ دناکرن گروپ کر سیاسی گروپ کے طورپر شناخت مل گئی ہے۔اگر اس گروپ کے امیدوار جیت حاصل کرتے ہیں تو انہیں سبھی رسمی مقاصدکےلئے آزاد مانا جائےگا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ صرف الیکشن کمیشن کا ہی فرض اور اختیار ہے کہ وہ دناکرن گروپ کو سیاسی پارٹی کے طورپر رجسٹر کرے اورآنے والے دنوں میں کمیشن خود یہ کام کرے گی۔

اس سے پہلے عدالت نے سماعت کے دوران دناکرن گروپ کی سرزنش کی کہ آخر ’پریشر کوکر‘پر دعوی ٰ کرنے کے بجائے اس نے نئے سرے سے رجسٹریشن کرانے اور الگ انتخابی نشان حاصل کرنے کےلئے کمیشن کارخ کیوں نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details