اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارتی ماہی گیروں کا لاکھوں روپے کا نقصان

سری لنکا کے بحریہ نے رامیشورم کے کچتیو جزیرے میں مچھلی پکڑنے کے لیے گئے تمل ناڈو کے 100 سے زائد ماہی گیروں کو آج بندوق کی نوک پر بھگایا اور ان کی کشتیاں اور مچھلی پکڑنے کے جال بھی تباہ کر دیے۔

سری لنکا بحریہ نے ہندوستانی ماہی گیروں کو بھگایا
سری لنکا بحریہ نے ہندوستانی ماہی گیروں کو بھگایا

By

Published : Dec 15, 2019, 4:30 PM IST

سمندر سے واپس آئے ماہی گیروں نے صحافیوں کو بتایا کہ 'سری لنکا کے بحریہ کی گشتی کشتیوں نے بیچ سمندر میں انہیں گھیر لیا اور مچھلی پکڑنے کے لیے ڈالے گئے ان کے جالوں کو تباہ کر دیا۔'

انہوں نے کشتیاں، مچھلی پکڑنے والے آلات اور لاکھوں روپے مالیت کے جی پی ایس سروے آلات کو بھی نقصان پہنچایا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے بندوق کی نوک پر انہیں سمندری حدود سے بھگاتے ہوئے دوبارہ رخ کرنے پر خطرناک انجام بھگتنے کی دھمکی دی۔ ماہی گیروں نے کہا کہ سری لنکا بحریہ کے حملے میں فی کشتی کو 50 سے 80 ہزار روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ماہی گیر یونین کے حکام نے بتایا کہ تقریبا تین ہزار ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لئے رامیشورم سے گزشتہ روز صبح سمندر کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details