چنئی:معروف میوزک کمپوزر اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ایک عوامی تقریب کا ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ کو ہندی کے بجائے تمل زبان میں بات کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ دراصل اے آر رحمان اپنی اہلیہ کے ساتھ 'پونیئن سیلوان-2' کے میوزک کمپوزر کا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر پہنچے، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو سے ہندی کے بجائے تمل زبان میں بات کرنے کو کہا۔
اے آر رحمان کی بات سن کر اہلیہ سائرہ بانو ہنسنے لگیں۔ سائرہ آنکھیں بند کر کے کہتی ہے اوہ گاڈ۔ اس پر وہاں موجود سامعین زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں۔ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ ان کی تامل زبان اچھی نہیں ہے۔ اس لیے اب وہ انگریزی میں بات کریں گی۔ سائرہ سب کو شب بخیر کہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ تمل زبان کو ٹھیک سے بولنا نہیں جانتی ہیں، اس لئے انہیں معاف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی آواز ان کی پسندیدہ ہے۔ مجھے ان کی آواز سے پیار ہو گیا۔