اطلاعات کے مطابق الیکسینڈر اور انناپورنانی کی شادی کی تاریخ 2 ستمبر کو ہونے والی تھی ۔الیکسینڈر اپنے والد کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتا تھا لیکن ان کے والد کا انتقال شادی سے پہلے ہی ہوگیا۔
نوجوان کی شادی کرنے کی انوکھی خواہش - ضلع ویلوپورم
ریاست تمل ناڈو کے ضلع ویلوپورم میں ایک ایسی شادی دیکھنے کو ملی جہاں ایک نوجوان نے اپنے مردہ والد کی موجودگی میں شادی کی۔
نوجوان نے مردہ والد کے سامنے شادی کی
الیکسینڈر اور انناپورنانی دونوں ہی ایک نجی اسکول میں ٹیچر ہیں۔
الیکسینڈر نے اپنے رشتہ داروں سے کہا کہ انہیں اپنے والد کے مردہ جسم کے سامنے شادی کرنےکی اجازت دے دیں۔
دولہن کے اہل خانہ اور اس کے رشتے داروں کی اجازت ملنے کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 4:15 PM IST