رمضان المبارک کی لیلۃ القدر کی رات سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملہ کرتے ہوئے اسرائیلوں نے مسجد اقصٰی میں عبادت پر روک لگائی اور مسجد اقصیٰ کے ایک حصے کو آگ کے حوالے کر دیا گیا۔
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی نائب صدر ایڈووکیٹ شرف الدین احمد نے بتایا کہ برطانیہ، امریکہ اور یو این او کی متحدہ سازش سے اسرائیلی ریاست کو وجود میں لایا گیا تھا اور 1948 کے بعد سے ہی اسرائیل نے فلسطین پر جارحیت کی انتہا کر رکھی ہے اور 2014 کے بعد اسرائیل اب دوبارہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر آمادہ ہے۔