اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو ساحل کے قریب پہنچا طوفان ’بریوی‘ - محکمہ موسمیات

گردابی طوفان بریوی ترنکومالی کے نزدیک سری لنکا کو پار کرنے کے بعد جمعرات کی صبح مغرب شمال مغرب میں بڑھتے ہوئے تمل ناڈو ساحل کے قریب پہنچ گیا۔

Rains lash Tamil Nadu, Puducherry as cyclone Burevi nears
تمل ناڈو ساحل کے قریب پہنچا طوفان ’بریوی‘

By

Published : Dec 3, 2020, 3:28 PM IST

محکمہ موسمیات نے جنوبی تمل ناڈو اور جنوبی کیرالہ کے ساحلوں کے لیے ایک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بریوی نے آج بدھ کو شب میں ترنکومالی کے نزدیک سری لنکا کو پار کیا۔ طوفان گذشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔ فی الحال منار کی خلیج سے تقریباً 40 کلومیٹر مشرق میں، پنبن سے 120 کلومیٹر مشرق میں اور جنوب مشرق میں اور کنیا کماری سے 320 کلومیٹر مشرق اور شمال مشرق میں بنا ہوا ہے۔

گذشتہ رات تامل ناڈو اور پڈوچیری کے متعدد حصوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ طوفان کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور منار ساحل کے پاس منار کی خلیج میں داخل ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر میں پنبن کے بہت قریب 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ مغرب اور جنوب مغرب کی سمت بڑھے گا اور دوپہر کے بعد پنبن کو پار کر جائےگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بریوی جمعہ کی صبح پنبن اور کینا کمار کے درمیان جنوبی تمل ناڈو کو پار کر جائےگا۔ اس دوران 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،جو 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا آج سے جنوبی تمل ناڈو کے ساحلی ضلعوں پر اثر نظر آئے گا جو رام ناتھ پورم سے شروع ہوکر رفتہ رفتہ کنیا کماری کی طرف بڑھے گا۔

آج صبح مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت بریوی طوفان کے تناظر میں تمل ناڈو اور کیرالا کے عوام کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details