اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو: پارلیمانی اور اسمبلی نشستوں کے لیے پولنگ شروع - رائے دہندگان

تمل ناڈو میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان لوک سبھا کی 38 اور اسمبلی کی 18 نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ ریاست میں آج تقریباً 5.99 کروڑ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے حق استعمال کریں گے۔

tamil nadu

By

Published : Apr 18, 2019, 9:59 AM IST


ریاست میں تقریباً 5.99 کروڑ رائے دہندگان میں 3.02 کروڑ خواتین جبکہ 2.95 کروڑ مرد ووٹرز ہیں۔

ریاست کے ووٹرز آج لوک سبھا کی 38 سیٹوں پر 63 خواتین امیدواروں کے ساتھ 822 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جبکہ اسمبلی کی 18 سیٹوں پر 27 خواتین امیدواروں کے ساتھ 269 امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

ریاست میں شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی لیکن چتھرائی فیسٹول کے مدنظر مدورئی میں ووٹنگ کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ یہاں پر رات آٹھ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

ریاست میں 67،720 پولنگ مراکز میں سے 8،293 پولنگ مراکز کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور ان پولنگ مراکز پر اضافی نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں سمیت تقریباً 30،000 پولنگ مراکز پر ووٹنگ کے عمل کا لائیو ویب كاسٹنگ کا اہتمام کیا ہے۔

ریاست میں ووٹنگ کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے وسیع پیمانہ پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریاست بھر میں محکمہ فائر بریگیڈ، محکمہ جیل، محکمہ جنگلات، ہوم گارڈز، نیشنل سکیورٹی اسکیم ( این ایس ایس ) کے رضاکاروں اور ریٹائرڈ ملازمین سمیت 1.4 لاکھ پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کی 160 کمپنیوں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ صرف چنئی میں ہی تقریباً 15،000 پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی ڈيوٹي پر تعینات کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں لوک سبھا کی 39 سیٹیں ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے خطیر رقم برآمد ہونے کے بعد ویلور لوک سبھا نشست پر ووٹنگ کو منسوخ کر دیا ہے۔

اس طرح ریاست میں آج 38 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 22 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو ر ہے ہیں، جن میں سے 18 سیٹوں پر آج پولنگ ہو رہی ہے جبکہ چار سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details