تیرواللور میں اتھوپکم پنچایت کے صدر امیرتھم کو یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ان کا تعلق نچلی ذات سے بتایا جاتا ہے۔
تیرواللور ضلع میں اتھوپکم کے رہنے والے امیرتھم کو روٹیشن کی بنیاد پر سرپنچ منتخب کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پنچایت کے سا بق صدر ہری داس جن کا تعلق اعلیٰ ذات سے ہے نے پنچایت آفس پر امیرتھم کے ہاتھوں ترنگا لہرانے پر اعتراض جتایا اور کہا کہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے شخص کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
پنچایت کے صدر امیرتھم نے اس سلسلہ میں کلکٹر سے شکایت کی اور ہری داس کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری داس کو بھارتی آئین کی آرٹیکل 15 کے تحت سزا دی جانی چاہئے۔