اردو

urdu

ETV Bharat / state

پڈوچیری: کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ - کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

پڈوچری میں کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نارائن سوامی کو جھٹکا دیا ہے جنہیں 22 فروری کو فلور پر اکثریت ثابت کرنا ہے۔

One more Congress MLA resigned in Puducherry
پڈوچیری: کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

By

Published : Feb 21, 2021, 5:12 PM IST

پڈوچیری میں راج بھون حلقہ سے کامیاب کانگریس کے رکن اسمبلی لکشمی نارائنن نے آج اسپیکر وی پی سیوا کولندھو کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’نارائن سوامی کی سربراہی والی حکومت اکثریت کھوچکی ہے۔ انہوں نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

پڈوچیری: کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

لکشمی نارائنن کے استعفیٰ کے بعد کانگریس کی عددی طاقت کم ہوکر صرف 13 ہوگئی ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس 14 ارکان اسمبلی ہیں اور 5 نشستیں فی الحال خالی ہیں۔

سابق وزیر ناماسیوایم اور ملادی کرشنا راؤ کے علاوہ کانگریس کے 4 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دیا ہے جبکہ ایک رکن اسمبلی کو پہلے ہی نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

تلنگانہ کی گورنر تملی سائی سوندرا راجن کو پڈوچیری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ انہوں نے نارئن سوامی کی حکومت کو 22 فروری کو فلور ٹسٹ میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details