اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں ہائی الرٹ - ہائی الرٹ

ریاست تمل ناڈو کے ضلع کویمبٹور میں نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے پانچ مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

تمل ناڈو میں ہائی الرٹ

By

Published : Aug 29, 2019, 3:25 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 5:59 PM IST

این آئی اے نے اس دوران لیپ ٹاپ، موبائل فون، سمیم کارڈ اور پین ڈرائیو برآمد کیے۔

تمل ناڈو میں ہائی الرٹ

اطلاعات کے مطابق این آئی اے کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو میں لشکرِ طیبہ کے دہشت گردوں کی دراندازی کی اطلاع ملنے کے بعد ریاست میں سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
این آئی اے اور کویمبٹور پولیس نے آج صبح 5 بجے کویمبٹور، اکددم، وینسیٹ روڈ، جی ایم نگر اور بلال اسٹیٹ میں چھاپہ ماری کی۔

انہوں نے عمر فاروق، صدام حسین، صنوفر علی، سمیشا مبین اور بلال اسٹیٹ کے محمد یاصر کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے ریاست میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔اس کے بعد سے علاقے میں ہائی الرٹ اور جانچ ایجنسی چھاپہ ماری کررہی ہے۔

کویمبٹور کے پولیس کمیشنر سمیت شرن نے کہا کہ دہشت گردوں کی دراندازی کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ ہے۔اس لیے شہرکے باہری علاقے سولور میں قائم بھارتیہ فضائیہ کے اسٹیشن میں سیکورٹی انتظامات کو مضبوط کردیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 10 کوئیک رسپونس ٹیموں کو اسٹراٹیجک مقام پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جائے۔ساتھ میں کویمبٹور میں 25 سے زائد چیک پوسٹ بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کے سبھی خاص مقامات اور ایم اداروں کی سیکورٹی انتظامات کو بڑھا دیا ہے۔ہم نے آرمی اور ائیر فورس کو بھی الرٹ رہنے کو کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ میڈیا چینل مشکوک دہشت گردوں کی تصویروں کو نشر کررہی ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی تصویر جاری نہیں کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این آئی اے کی اس کارروائی عمل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے تمل ناڈو میں اس الرٹ سے قبل جون میں بھی تمل ناڈو موڈیول کے مبینہ چیف اظہرالدین کو گرفتار کیا تھا۔وہ فیس بک پر زہران ہاشم کا دوست تھا، جس نے سری لنکا میں ایسٹر کے روز دہشت گرد دھماکہ کروائے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مغربی جون کے آئی جی کے پیریا اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سجیت کمار کی قیادت میں گاڑیوں کی جانچ اور سیکورٹی جانچ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ساتھ میں ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن میں بھی سیکورٹی جانچ ہورہی ہے۔

تمل ناڈو کے پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
چینئی میں افسسروں کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سری لنکا سے سمندری راستے کے ذریعے چھ دہشت گرد ریاست میں داخل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دراندازی کو روکنے کے لیے سمندر کے ساحلی علاقوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 5:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details