اردو

urdu

ETV Bharat / state

نسل پرست ڈی ایم کے، کانگریس کو مسترد کرنے کاوقت آگیا ہے: نڈا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتے کے روز حزب اختلاف ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھنے والی ان نسل پرست جماعتوں کومستردکرنے کاوقت آگیا ہے۔

نسل پرست ڈی ایم کے، کانگریس کو مسترد کرنے کاوقت آگیا ہے: نڈا
نسل پرست ڈی ایم کے، کانگریس کو مسترد کرنے کاوقت آگیا ہے: نڈا

By

Published : Apr 4, 2021, 4:52 AM IST

جے پی نڈا نے ہفتہ کے روز چھ اپریل کو تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل جلسہ عام میں کہا، "ہمارے مخالفین تمل ناڈو کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈی ایم کے اور کانگریس نسل پرست پارٹیاں ہیں جو جو جمہوریت میں بھی یقین نہیں رکھتیں۔ دونوں جماعتوں کو تمل ناڈو اورباشندگان ملک کے ذریعہ دوبارمستردکیا جاچکا ہے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی جیسی جمہوری جماعتیں عوام کی حمایت سےآگے بڑھتی رہیں گی۔


بی جے پی صدر نے کہا، "ڈی ایم کے خاندان ، دولت اور کٹہ پنچایت کے لئے کھڑا ہے اور ڈی ایم کے کانگریس 2 جی، 3 جی، 4 جی اور جیجاجی کے لئے جانی جاتی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ تمل ناڈو میں اراضی پرقبضہ نہ کیا جائے، غنڈہ راج نہ ہو، بجلی کٹوتی نہ ہو اور مذہبی و ثقافتی جذبات برقرارہیں تواے آئی اے ڈی ایم کے - بی جے پی امیدواروں کا انتخاب کریں۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details