میڈیکل کمیٹی کے ماہرین نے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ پلانی سوامی کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اپیڈیمیولوجی (این آئی ای) کی ڈپٹی ڈائرکٹر پرابھدیپ کور نے بتایا کہ ماہرین کی کمیٹی نے لاک ڈاون میں توسیع کی سفارش نہیں کی ہے کیونکہ یہ، وائرس کے پھیلاؤں کو روکنے کےلیے واحد راستہ نہیں ہے۔
پرابھدیپ کور نے کہا کہ ’پینل نے لاک ڈاون کے دوران معاشی امور کو بھی نظر میں رکھتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کی ہے۔ پینل نے ان علاقوں میں جہاں کورونا کے زیادہ کیسز پائے گئے وہاں پابندیاں سخت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔