سڑک حادثات میں کمی لانے اور ہر راہگیر اور گاڑی چلانے والوں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں کو سختی کے ساتھ اپنانے کے لیے شیوا سبرامنیم ملک کی الگ الگ ریاستوں کا سفر کرتے ہیں جن میں خاص طور سے تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ' ایویرنیس اپا' ایسے کپڑے پہن کر ریاستوں کا سفر کرتے ہیں جن پر روڈ سیفٹی کے تعلق سے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے نعرے لکھے ہوتے ہیں۔ ان کے کپڑوں پر 'ہیلمیٹ پہنیں' سڑک قوانین پر عمل کریں' جیسے نعرے لکھے ہوتے ہیں۔
شیوا سبرامنیم نے اس مہم کا آغاز سائیکل پر کیا تھا لیکن ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مقامی موٹر کمپنی نے انہیں موٹر سائیکل پیش کی ہے۔
اصل 'پی کے' سے ملئے! - way
ریاست تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 60 برس کے شیوا سبرامنیم 14 برسوں سے معاشرے میں بیداری لانے کا کام کر رہے ہیں۔ شیوا سبرامنیم 'ایویرنیس اپا' کے نام سے مشہور ہیں۔
اصل 'پی کے' سے ملئے!
بتایا جارہا ہے کہ 16 جولائی سے شیوا سبرامنیم تامل ناڈو کے 32 اضلاع میں بیداری ریلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔