اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم جنس پرست جوڑے کے والدین کی کونسلنگ کی جائے: مدراس ہائیکورٹ

مدراس ہائی کورٹ نے ہم جنس پرست جوڑے کے مخالف والدین کی کونسلنگ کرنے کی ہدایت دی۔

Madras high court orders counselling for parents who opposed same sex relationship
ہم جنس پرست جوڑے کے والدین کی کونسلنگ کی جائے: مدراس ہائیکورٹ

By

Published : Mar 31, 2021, 3:32 AM IST

ہم جنس پرست دو لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے داخل کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس این آنند وینکٹیش نے جوڑے کے والدین کی کونسلنگ کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ پیر کے روز دونوں فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست گذار اور ان کے والدین کو صلاح و مشورہ کرنے اور اپنے اپنے موقف کو سمجھانے کےلیے تبادلہ خیال کرنے کا حکم دیا۔

پہلی درخواست گذار 22 برس کی ہیں جبکہ بی ایس سی کے بعد ایم بی اے کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ دوسری درخواست گذار کی عمر 20 برس کی ہے۔ دونوں تقریباً 2 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ ان دونوں نے عدالت کے روبرو اپنا بیان درج کرایا کہ ’ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوچکی ہے اور وہ دونوں زندگی بھر ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details