حکومت نے ریاست کے ان 11 اضلاع میں لاک ڈاون میں کم رعایت کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا کے معاملات اب بھی زیادہ ہیں۔ تمل ناڈو میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب 10 مئی کو لاک ڈاون نافذکیا گیا تھا اوراس کے بعد سے اسے ہرہفتے بڑھایا گیا۔ ریاست میں پھرسے ایک ہفتے کے لئے (14 سے 21 جون تک) لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔
تمل ناڈو میں لاک ڈاون میں 21 جون تک توسیع
تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں لاک ڈاون کو مزید کچھ رعایتوں کے ساتھ 14 سے 21 جون تک بڑھانے کا جمعہ کو اعلان کیا۔
تمل ناڈو میں لاک ڈاون میں 21 جون تک توسیع
وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہاں بیان جاری کرکے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اورلوگوں کی بیش قیمتی زندگیوں کو بچانے کے لئے ضلع وار صوت حال کے جائزہ کے بعد صحت اورطبی ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کی بنیاد پر لاک ڈاون میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔