اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو: کملا ہیرس کے آبائی گاؤں میں خوشی کی لہر - کملا ہیرس

تمل ناڈو میں آج تھولاسیندرا پورم گاؤں کے لوگ جب صبح اٹھے تو انہوں نے کملا ہیریس کے اگلے امریکی نائب صدر منتخب ہونے کی خبر سنی اور خوشی سرشار ہوگئے۔

Kamala Harris' ancestral village in TN celebrates her victory with special rangoli
تمل ناڈو میں کملا ہیرس کے آبائی گاؤں میں خوشی کی لہر

By

Published : Nov 8, 2020, 4:15 PM IST

کملا ہیرس کے نانا نانی چینائی منتقل ہونے سے قبل تھولاسیندرا پورم گاؤں میں قیام پذیر تھے جبکہ کملا کے والد کا تعلق کمیکا سے تھا۔

تمل ناڈو میں کملا ہیرس کے آبائی گاؤں میں خوشی کی لہر

کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوئی کی خبر سن کر بھولا سیندرا پورم گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گاؤں کی خواتین نے سڑکوں اور گلیوں میں رنگولی بناکر کملا ہیرس کو مبارکباد پیش کیں۔ گاؤں کے لوگوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کی اور آتش بازی بھی کی گئی۔ تھولاسیندرا پورم گاؤں کی کونسلر اورولموزی سدھاکر نے کہا کہ ہمیں کملا ہیرس پر فخر ہے۔ بھولاسیندرا پورم میں کملا ہیرس کے نانا پیدا ہوئے تھے۔

ہیرس کی مرحوم والدہ کی پیدائش بھی بھارت میں ہوئی تھیں جبکہ وہ 19 سال کی عمر میں کیلیفوریہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔ بعد میں ان کی شادی جمیکا کے شخص سے ہوئی اور انہوں نے اپنی لڑکی کا نام کملا (کمل کا پھول) رکھا۔

بھولاسیندرا پورم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ’ہم 3 نومبر سے ہی کملا ہیرس کی جیت کے منتظر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details