اردو

urdu

ETV Bharat / state

Remarks Agains Sanatan Dharma سناتن دھرم معاملے میں کمل ہاسن کی اسٹالن کو حمایت

ڈی ایم کے رہنما اور تمل ناڈو کے ریاستی وزیر برائے یوتھ ویلفیئر ادھیانیدھی اسٹالن کے سناتن دھرم پر تبصرے کے بعد ان پر سخت نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 12:09 PM IST

کوئمبٹور:مکل نیدھی میم کے سربراہ کمل ہاسن نے جمعہ کو کہا کہ ڈی ایم کے رہنما اور تمل ناڈو کے یوتھ ویلفیئر منسٹر ادھیانیدھی اسٹالن کو سناتن دھرم پر ان کے تبصروں کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہاں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہاسن نے ادھیاندھی، بی جے پی یا کسی اور تنظیم کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک چھوٹے بچے کو اس لیے ہراساں کیا جا رہا ہے کیونکہ اس نے سناتن دھرم کے بارے میں بات کی تھی۔

کمل ہاسن نے کہا کہ سناتن دھرم پر ریاستی وزیر کے ریمارکس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اداکار نے کہا کہ دراوڑ تحریک کے کئی رہنما جیسے ادھیاندھی کے دادا اور ڈی ایم کے کے آنجہانی رہنما ایم کروناندھی نے بھی ماضی میں سناتن دھرم پر اس طرح کے ریمارکس کیے تھے۔

مزید پڑھیں: سناتن دھرم کے بیان پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن اپنے بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئے

ہاسن نے پیریار کے بارے میں کہا کہ وہ مندر کے منتظم تھے۔ انہوں نے کاشی میں پوجا کی تھی لیکن بعد میں سب کچھ چھوڑ دیا تھا۔ پیریار نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ ڈی ایم کے سمیت کوئی بھی پارٹی یہ دعویٰ نہیں کرسکتی کہ پیریار ان کے لیڈر ہیں۔ کمل ہاسن نے کہا کہ تمل ناڈو کے لوگوں کو پیریار کو اپنا لیڈر ماننا چاہیے۔ ہاسن نے کہا کہ وہ پیریار کا احترام کرتے ہیں۔ ہاسن نے کہا کہ وہ سناتن دھرم کو صرف پیریار کی وجہ سے سمجھتے ہیں۔ اداکار کمل ہاسن نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اپنی سہولت کے مطابق اسے ملتوی کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details