چنئی:تمل ناڈو میں جمعہ کو چنئی شہر سمیت کئی حصوں اور ہمسایہ اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے چنئی اور ملحقہ اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے اور اس دن کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ کل رات سے شروع ہونے والی بارش آج صبح 6 بجے کے قریب اور تیز ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کی وجہ سے ریاست کے 29 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ Heavy rains lash Tamil Nadu
کئی اضلاع میں اسکول کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر صرف اسکولوں کے لیے ہی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تروپتر ضلع میں صرف پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پڈوچیری میں موسلادھار بارش کے پیش نظر علاقائی انتظامیہ نے آج اور کل اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ موسلادھار بارش سے شہر اور مضافات متاثر ہوئے ہیں اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ گریٹر چنئی کارپوریشن کے اہلکار پانی کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔