اردو

urdu

ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن نے شیشن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا - تعزیتی پیغام

الیکشن کمیشن نے سابق چیف الیکشن کمشنر ٹین این شیشن کے انتقال پر گہرےدکھ کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے شیشن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

By

Published : Nov 11, 2019, 10:46 AM IST

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شیشن کے انتقال سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے اور وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وہ سبھی چیف الیکشن کمشنروں اور الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے ہمیشہ باعث ترغیب رہے ہیں۔ انتخابی نظام کو بہتر بنانے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ان کی شراکت اور خدمات کو فراموش نہیں جا سکتا۔

الیکشن کمیشن نے شیشن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

واضح رہے کہ شیشن کا کل رات چنئی میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 86 برس کے تھے اور 1990 سے 1996 تک ملک کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔ اپنے حوصلہ افزا فیصلوں سے انہوں نے انتخابی اصلاحات کرکے ایک نئی مثال قائم کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details