ڈی ایم کے ریاست کی 39 سیٹوں میں سے 20 سیٹوں پر انتخابات لڑےگی اور وہ شمالی، جنوبی اور وسطی چنئی میں اپنے امیدوار اتارے گی۔
ڈی ایم کے کی جانب سے اتحادی پارٹیوں کا اعلان آج - election
تمل ناڈو میں لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے اپنے روایتی گڑھ میں امیدوار اتارے گی اور اتحاد کے دیگر معاون پارٹیاں بھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا آج اعلان کریں گی۔
اس کے علاوہ ڈی ایم کے کانچی پورم ، ولور، تروناملائی، اراکونم، شری پیرم بدر، دھرماپوری، کالا کروچی، سلیم، نیل گیریس، پولاچی، دنڈگل، کڈالور، مایالادتھورائی، تنجاور، تنکاسی اور ترونیل ویلی سیٹ سے انتخابات لڑے گی۔
ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کی معاون پارٹیوں کانگریس تمل ناڈو کی نو سیٹوں پر لڑے گی۔ وائکو کی پارٹی ایم ڈی ایم کے ایروڈو سیٹ پر جبکہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) کوئمبٹور اور مدوروے سے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)تیروپور اور ناگاپٹنم لوک سبھا سے انتخابات میں حصہ لے گی۔