اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرٹیکل 370 کے سلسلے میں طلبا کو نوٹس - آرٹیکل 370

ریاست تمل ناڈو کے ضلع تیرووارور کی سینٹرل یونیورسٹی آف تمل ناڈو(سی یو ٹی این) نے 30 طلبا کو آرٹیکل 370 پرجاری بحث میں حصہ لینے اور یونیورسٹی کے احاطے میں آرٹیکل سے متعلق پوسٹر لگانے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

آرٹیکل 370 کے سلسلے میں طلباء کو نوٹس جاری

By

Published : Aug 13, 2019, 8:43 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 9:57 PM IST


اطلاعات کے مطابق طلبا نے 'آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد کشمیر میں جو نتائج درپیش ہوں گے، اس موضوع پر بحث میں حصہ لیا تھا۔'

طلبا پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے احاطے میں 'ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں' کے پوسٹر لگائے۔
جس کے بعد اس پوسٹر سے متعلق یونیورسٹی نے 30 طلبا کو نوٹس جاری کیا اور ان سے وضاحت طلب کی ہے۔
نوٹس میں لکھا ہے کہ انتظامیہ یہ نوٹس دینا چاہتی ہے کہ طلبا کی ایک جماعت نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر طلبا کی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر لوگوں کو جمع کرنے اور نعرے لگانے کا منصوبہ بنایا جو قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔

آرٹیکل 370 کے سلسلے میں طلباء کو نوٹس جاری
یونیورسٹی نے مزید کہا کہ 'جو بھی طالب علم بھارت کی سالمیت اور سکیورٹی کو نقصان پہچانے والی سرگرمیوں میں شامل ہے اسے بغیر کسی تفتیش کے نکال دیا جائے گا۔'نوٹس میں یہ بھی لکھا ہے کہ 'اگر کوئی فرد یا گروپ جو ایسی سرگرمیوں میں ملوٖث ہے جس سے بھارت کی سالمیت اور سلامتی کو خطرہ ہے اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی، جس میں بغیر تفتیش کے اسے یونیورسٹی سے نکال دیا جائے گا اور ساتھ ہی آئی پی سی کے تحت مجرمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔'
Last Updated : Sep 26, 2019, 9:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details