اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 : چھبیس بھارتی عمرہ زائرین سعودی عرب میں پھنس گئے - تامل ناڈو

تامل ناڈو سے سعودی عرب گئے 26 عمرہ زائرین فلائٹ رد ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں ہی پھنس گئے ہیں۔

corona vuirus
corona vuirus

By

Published : Mar 10, 2020, 3:08 AM IST

ریاست تامل ناڈو سے کچھ دن پہلے 26 زائرین عمرہ کے لیے سعودی عرب گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے پیر کو بھارت واپس آنا تھا لیکن پرواز رد ہونے کی وجہ سے یہ سبھی زائرین سعودی عرب میں ہی پھنس گئے۔

وہیں ہج کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر نے کہا 'عمرہ مکمل کرنے کے بعد ان سبھی 26 زائرین نے بھارت کا سفر کرنا تھا، لیکن فلائٹ کینسل ہونے کی وجہ سے انہیں یہیں رکنا پڑا'۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس وقت پریشانیوں کا ماحول بنا ہوا ہے، اور چین کے بعد اب یہ وائرس کئی دوسرے ممالک میں پھیل چکا ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص جہاں ایک طرف سعودی عرب میں ہوئی ہے تو وہیں بھارت میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 44 ہوگئی ہے، یہ وائرس زیادہ نہ پھیلے اس لیے متعدد ممالک میں پروازیں رد کی جا رہی ہیں۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1 لاکھ سے زائد لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وہیں بھارت نے ایران میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لئے آج رات ایئرفورس کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ تہران بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے وطن واپس آنے کے خواہشمند بھارتی شہریوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لئے پہلے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ٹیسٹنگ آلات کے ساتھ بھیج دی تھی۔ وہاں جانچ میں تقریبا 300 لوگوں کو مشتبہ پایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details