اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن ریکوری شرح میں بہتری - coronavirus

تمل ناڈو میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5892 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر4.45 لاکھ کے قریب پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر تقریباً87 فیصد ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن ریکوری شرح میں بہتری
تمل ناڈو میں کورونا انفیکشن ریکوری شرح میں بہتری

By

Published : Sep 3, 2020, 10:39 PM IST


اس دوران 6110 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3.86 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 445851 ہوگئی ہے۔یہاں اسی عرصہ میں مزید 92 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 7608 ہوگئی ہے۔
اس عرصہ میں صحت مند ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 386173 ہوگئی ہے جس کے بعد شفایابی شرح بڑھ کر 86.61 پہنچ گئی۔جو بدھ کو 86.38 فیصد تھی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں آج سرگرم معاملات کی تعداد میں 310مریضوں کی کمی ہوئی ہے اور یہ بدھ کو 52380 سے کم ہوکر 52070 رہ گئی۔
قابل ذکر ہے کہ انفیکشن کے معاملے میں تمل ناڈو مہاراشٹر اور آندھر اپردیش کے بعد تیسرے مقام پر جبکہ اموات کے معاملے میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پرہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details