اردو

urdu

ETV Bharat / state

تمل ناڈو میں کورونا کے معاملے دو لاکھ سے تجاوز - تمل ناڈو میں کورونا

تمل ناڈو میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ آج ریاست میں 6986 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انفیکشن سے متاثرین کی تعداد 2.13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

corona cases in tamil nadu exceeds 200,000
تمل ناڈو میں کورونا کے معاملے دو لاکھ سے تجاوز

By

Published : Jul 26, 2020, 11:00 PM IST

ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور 6986 ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انفیکشن سے متاثروں کی تعداد 2.13 لاکھ سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیابی کی شرح 73 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

ریاست میں انفیکشن سے متاثر مریضوں کی صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 73.23 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.63 ہوگئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 2,13,723 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 اور لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3494 ہوگئی ہے۔

'جمہوریت بی جے پی کے فریب اور دھوکے سے نہیں چلے گی'

ذرائع کے مطابق اس دوران 5471 اور مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ٹھیک ہوئے مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,56,526 ہوگئی ہے۔

ریاست میں فی الحال 53,703 سرگرم معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے انفیکشن کے معاملوں میں تمل ناڈو ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details