ریاست تمل ناڈو میں متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح آج بڑھ کر 79.20 فیصد پر پہنچ گئی جو بدھ کو 78.55 فیصد رہی تھی جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.63 فیصد رہ گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 2,79,144 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4571ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران 6,272 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ٹھیک ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 2,21,087 ہوگئی ہے۔
ریاست میں فی الحال 53,486 فعال معاملے ہیں جو بدھ کو 54,184 تھے۔ تمام مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں تمل ناڈو ملک میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔